اسلامی نظریاتی کونسل کا وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تیار کردہ قمری کیلنڈر پر جید علماء سے رابطے کا فیصلہ

اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی) اسلامی نظریاتی کونسل نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی طرف سے تیار کیے گئے قمری کیلنڈر پرشرعی رائے لینے کے لیے ملک کے جید علماء سے رابطے کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے حکام نے ''اے پی پی'' کو بتایا کہ قمری کیلنڈر پر شرعی نقطہ نظرجاننے کے لیے اسلامی نظریاتی کونسل نے تمام مسالک کے جید علماء کو …

اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی) اسلامی نظریاتی کونسل نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی طرف سے تیار کیے گئے قمری کیلنڈر پرشرعی رائے لینے کے لیے ملک کے جید علماء سے رابطے کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے حکام نے ”اے پی پی” کو بتایا کہ قمری کیلنڈر پر شرعی نقطہ نظرجاننے کے لیے اسلامی نظریاتی کونسل نے تمام مسالک کے جید علماء کو خطوط ارسال کردیئے ہیں جس پر ان سے چاند کی رویت اور قمری کیلنڈر کے بارے ان کی رائے طلب کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قمری کیلنڈر کو مسترد نہیں کیا جاسکتا تاہم اس پر جید علماء کا مؤقف جاننا انتہائی ضروری ہے، حالات سے ایسے لگ رہا ہے قمری کیلنڈر کی شرعی حیثیت کا فیصلہ عید کے بعد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قمری کیلنڈر اپنی جگہ درست مگرعید اور روزے کے لئے رویت ضروری ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply