پندرہ اگست کو بھارت کا یوم آزادی پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اور کشمیری برادری کی جانب سے ”یوم سیاہ“ کے طور پر منایا جا رہا ہے

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) 15 اگست کو بھارت کا یوم آزادی پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اور کشمیری برادری کی جانب سے ”یوم سیاہ“ کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ بھارتی مقبوضہ کشمیر کی حیثیت میں تبدیلی اور مقبوضہ وادی کو جیل میں تبدیل کرنے کے مودی سرکار کے حالیہ اقدامات کے بعد حکومت پاکستان کے فیصلہ کی …

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) 15 اگست کو بھارت کا یوم آزادی پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اور کشمیری برادری کی جانب سے ”یوم سیاہ“ کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ بھارتی مقبوضہ کشمیر کی حیثیت میں تبدیلی اور مقبوضہ وادی کو جیل میں تبدیل کرنے کے مودی سرکار کے حالیہ اقدامات کے بعد حکومت پاکستان کے فیصلہ کی روشنی گزشتہ روش 14 اگست کو پاکستان کے یوم آزادی کو اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر منایا گیا جبکہ بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے یوم سیاہ کی مناسبت سے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر ٹویٹر پروفائل پکچر سیاہ کر دیا۔ اسی طرح وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بھی ٹویٹر پروفائل پکچر سیاہ کر دی۔ مزید برآں مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ (ڈی جی آئی ایس پی آر) میجر جنرل آصف غفور نے بھی اپنے اکاﺅنٹ پر ٹویٹر پروفائل پکچر بھی سیاہ کر دی اور دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے بھی ٹویٹر پروفائل پکچر کو سیاہ کر دیا۔ اس حوالے سے سب سے پہلے آئی ایس پی آر کے سربراہ نے اپنی ٹویٹر پروفائل پکچر کو سیاہ کر دیا۔ پاکستان اور آزاد کشمیر کے علاوہ پوری دنیا میں مقیم پاکستانی اور کشمیری برادری نے بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طورمناتے ہوئے عالمی برادری کو پیغام دیا ہے کہ کشمیریوں پر دہائیوں سے جاری مظالم سے بھارت ان کے حق خود ارادیت کی پر امن اور جائز تحریک کو دبانے میں ناکام رہا ہے اور اسکی حیثیت تبدیل کرنے کے حالیہ اقدامات نہ صرف بھارتی آئین بلکہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے جس پر ہم مقبوضہ کشمیر کے اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ یوم سیاہ کے حوالے سے نہ صرف پاکستان، آزاد جموں و کشمیر بلکہ دنیا بھر میں سرکاری، غیر سرکاری، نجی تنظیموں، طلبائ، وکلائ، صحافتی برادری اور سول سوسائٹی سمیت زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے مقبوضہ وادی میں معصوم اور نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے بھارت مظالم کی مذمت اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے مختلف تقریبات، سیمینارز اور ریلیوں کا انتظام کیا ہے تاکہ عالمی برادری کو مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا جا سکے۔

مزید خبریں