16 دسمبر 2014 ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا،عاطف اکرام شیخ

اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی)عاطف اکرام شیخ نے سانحہ آرمی پبلک سکول کی برسی کے موقع پر کہا ہے کہ 16 دسمبر 2014 ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ منگل کے روز ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ علم دشمن عناصر نے آرمی پبلک سکول پر حملہ کر …

اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی)عاطف اکرام شیخ نے سانحہ آرمی پبلک سکول کی برسی کے موقع پر کہا ہے کہ 16 دسمبر 2014 ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

منگل کے روز ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ علم دشمن عناصر نے آرمی پبلک سکول پر حملہ کر کے ظلم و بربریت کی انتہا کر دی اور معصوم بچوں سمیت اساتذہ کی جانیں لے کر پوری قوم کو سوگ میں مبتلا کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے ایک تعلیمی ادارے کو نشانہ بنا کر پاکستان کے مستقبل سے کھیلنے کی مذموم کوشش کی، تاہم مسلح افواج اور پوری قوم نے متحد ہو کر دشمن کی اس ناپاک سازش کو ناکام بنایا۔

صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ اس المناک واقعے کے بعد حکومتوں، اداروں اور عوام نے جس نئے عزم کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کا آغاز کیا وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس جیسے واقعات فتنہ الہندوستان اور خوارج کے اصل چہرے کو بے نقاب کرتے ہیں۔عاطف اکرام شیخ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستانی قوم دہشت گردوں کو کبھی اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دے گی

۔ انہوں نے شہید بچوں اور اساتذہ کی بہادری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم انہیں سلام پیش اور ان کے لواحقین کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ دن دور نہیں جب وطنِ عزیز سے دہشت گردی کی لعنت کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔ صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم اپنے بچوں کو محفوظ، پُرامن اور روشن پاکستان دے کر ہی دم لیں گے۔