اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل (ر)سلمان بیگ نے کہا ہے کہ 1971 کی جنگ میں مشرقی اور مغربی محاذوں پر پاکستان آرمی کے جوانوں نے بہادری کی لازوال داستانیں رقم کیں،مہرپور، جیسور سیکٹر میں ہماری یونٹ نے 100 بھارتی فوجی جہنم واصل اور 13 فوجی گرفتار کئے۔1971 کی جنگ کی آپ بیتی سناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ1971میں بھارت نے مشرقی پاکستان پر حملہ کر کے …
1971کی کہانی، غازیوں کی زبانی

مزید خبریں
اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل (ر)سلمان بیگ نے کہا ہے کہ 1971 کی جنگ میں مشرقی اور مغربی محاذوں پر پاکستان آرمی کے جوانوں نے بہادری کی لازوال داستانیں رقم کیں،مہرپور، جیسور سیکٹر میں ہماری یونٹ نے 100 بھارتی فوجی جہنم واصل اور 13 فوجی گرفتار کئے۔1971 کی جنگ کی آپ بیتی سناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ1971میں بھارت نے مشرقی پاکستان پر حملہ کر کے جنگ کا آغاز کیا،میری یونٹ اس وقت مہرپور، جیسور سیکٹر میں تعینات تھی،1971 کی جنگ کے دوران مجھے چارلی کمپنی میں تعینات کیا گیا۔
لیفٹیننٹ کرنل سلمان بیگ (ر) نے کہا کہ چارلی کمپنی کے کمانڈر میجر زاہد الاسلام انتہائی بہادر اور نڈر تھے،9 دسمبر کو بریگیڈ کمانڈر اور کمانڈنگ آفیسر نے اطلاع دی کہ بھارتی فوج کشتیا کے علاقے کی طرف حملہ کرنے آ رہی ہے،ہم نے اس جانب مارچ کرنا شروع کر دیا جہاں سے بھارتی فوج حملہ آور ہوئی۔ لیفٹیننٹ کرنل (ر)سلمان بیگ نے کہا کہ ہمارے کمانڈر نے دیکھا کہ بائیں جانب سے گولہ باری شروع ہو گئی ہے،دائیں جانب سے دشمن کے ٹینک نمودار ہوئے اور دونوں جانب سے فائرنگ شروع ہو گئی۔
لیفٹیننٹ کرنل (ر)سلمان بیگ نے کہا کہ ہمارے کمانڈر میجر زاہد الاسلام نے کہا کہ دیوار کو عبور کر کے ہم اسی جانب حملہ شروع کرتے ہیں،ہماری یونٹ کو دیکھ کر بھارتی افواج وہاں سے پیچھے ہٹ گئیں۔لیفٹیننٹ کرنل سلمان بیگ نے کہا کہ الحمدللہ، اللہ نے دشمن کے دل میں خوف ڈال دیا اور یہ ہم نے اپنی آنکھوں سے دیکھا،بھارتی افواج خوف و ہراس کے مارے بھاگنا شروع ہوگئیں،بھارتی فوج نے خود دعویٰ کیا کہ ان کے چھ افسران سمیت 100 سے زائد اہلکار ہلاک ہوئے،ہم نے ایک افسر سمیت 13 قیدی گرفتار کیے جو بھارتی فوج کا سب سے بڑا نقصان تھا۔








