23ویں فارما ایشیا انٹرنیشنل نمائش 2025: پاکستانی فارما شعبے کی ترقی و توسیع کا نیا باب

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی)پاکستان میں فارما شعبے کی ترقی اور جدید ٹیکنالوجیز کے فروغ کے لئے 23ویں فارما ایشیا انٹرنیشنل نمائش 2025 منعقد کر رہی ہے۔ اس نمائش میں ملکی و غیر ملکی ماہرین، وفاقی و صوبائی وزراء اور صنعتی شعبے کے 25 ہزار سے زائد نمائندے شرکت کریں گے۔ نمائش میں 750 سے زیادہ سٹالز لگائے جائیں گے جبکہ 100 …

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی)پاکستان میں فارما شعبے کی ترقی اور جدید ٹیکنالوجیز کے فروغ کے لئے 23ویں فارما ایشیا انٹرنیشنل نمائش 2025 منعقد کر رہی ہے۔ اس نمائش میں ملکی و غیر ملکی ماہرین، وفاقی و صوبائی وزراء اور صنعتی شعبے کے 25 ہزار سے زائد نمائندے شرکت کریں گے۔

نمائش میں 750 سے زیادہ سٹالز لگائے جائیں گے جبکہ 100 سے زائد بین الاقوامی نمائش کنندگان بھی اپنی مصنوعات اور خدمات پیش کریں گے، خاص طور پر چین کا خصوصی پویلین جدید فارما ٹیکنالوجیز، ڈیجیٹل سلوشنز اور انڈسٹری 4.0 سے متعلقہ حل پیش کرے گا۔اس نمائش کا مقصد پاکستان میں فارما صنعت میں ٹیکنالوجی اپگریڈیشن، آٹومیشن، اور ڈیجیٹلائزیشن کو فروغ دینا ہے۔

نمائش میں فارما مشینری، خام مال، لیبارٹری آلات اور جدید پیکیجنگ سلوشنز بھی پیش کیے جائیں گے۔اس موقع پر 150 ملین ڈالر سے زائد کے تجارتی اور سرمایہ کاری معاہدے طے پانے کی توقع ہے، جو ملکی فارما شعبے کے عالمی سطح پر مواقع اور سرمایہ کاری کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوں گے۔اس نمائش کی سٹریٹجک معاونت سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی ) فراہم کر رہی ہے جو صنعت میں جدید ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔