27 اکتوبر تاریخ انسانی کا وہ سیاہ دن ہے جب بھارت نے ریاست جموں کشمیر پر قبضہ وحملہ کے لئے فوجیں داخل کی تھیں، غلام سرور خان

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر تاریخ انسانی کا وہ سیاہ دن ہے جب بھارت نے ریاست جموں کشمیر پر قبضہ وحملہ کے لئے فوجیں داخل کی تھیں۔منگل 27 اکتوبر کو کشمیریوں کے یوم سیاہ کے حوالے سے خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بےدست و پا کرنے اور آبی طور پرکمزور کرنے کے لئے …

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر تاریخ انسانی کا وہ سیاہ دن ہے جب بھارت نے ریاست جموں کشمیر پر قبضہ وحملہ کے لئے فوجیں داخل کی تھیں۔منگل 27 اکتوبر کو کشمیریوں کے یوم سیاہ کے حوالے سے خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بےدست و پا کرنے اور آبی طور پرکمزور کرنے کے لئے ریاست جموں کشمیر پر حملے اور قبضے کی خاطر مہاراجہ ہری سنگھ کی طرف سے ریاست کے بھارت کے ساتھ الحاق کا ایک جھوٹا معاہدہ تراشا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں اس معاہدے کو جواز بناتے ہوئے 27 اکتوبر 1947 کو رات کی تاریکی میں بھارت نے اپنی فوج ریاست میں داخل کر دیں اور اس دن مسلم آبادی والی ریاست جموں کشمیر میں فوجیں داخل کرکے بھارت نے شب خون مارا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری مسلمانوں کو پاکستان کے ساتھ محبت کی سزا دی جا رہی ہے – مقبوضہ جموں کشمیر کے مسلمان بھارت کے زیر تسلط خطہ کی آزادی کے لئے برسرپیکارہیں۔ انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر تجدید عہد کا دن ہے۔ آج کے دن ہم عہد کریں کہ جس طرح اہل کشمیر سات دہائیوں سے تکمیل پاکستان کی جنگ لڑتے چلے آرہے ہیں ایسے ہی ہم بھی کشمیرکی آزادی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ غلام سرور خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے دنیا کے ہر فورم پر کشمیر کے مسئلہ کو اجاگر کرنے کے بے انتہا کوششیں کیں۔ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لئے جدو جہد اور بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کو دکھایا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بھارت ایک عالمی دہشت گرد ہے جس نےکمزور اور نہتےکشمیریوں کی آزادی کو سلب کر کے وہا ں کرفیو نافذ کیا ہو ہے۔

مزید خبریں