27 ویں ترمیم کے بل پر دونوں ایوانوں اور مشترکہ قائمہ کمیٹی میں بھرپور غور ہوا ،کچھ مزید ترمیمات کے ساتھ قومی اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ 27 ویں ترمیم کے بل پر دونوں ایوانوں اور مشترکہ قائمہ کمیٹی میں بھرپور غور ہوا ہے،اس میں کچھ مزید ترمیمات کے ساتھ قومی اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا۔ بدھ کو ایوان زیریں میں 27 ویں ترمیم پر جاری بحث سمیٹتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترمیم کے خدو خال سے آگاہ کردیا تھا،سینٹ نے …

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ 27 ویں ترمیم کے بل پر دونوں ایوانوں اور مشترکہ قائمہ کمیٹی میں بھرپور غور ہوا ہے،اس میں کچھ مزید ترمیمات کے ساتھ قومی اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا۔

بدھ کو ایوان زیریں میں 27 ویں ترمیم پر جاری بحث سمیٹتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترمیم کے خدو خال سے آگاہ کردیا تھا،سینٹ نے مشترکہ کمیٹی کے پاس کردہ بل دو تہائی سے منظور کیااور اب اس ایوان سے قانون وقواعد کے مطابق پیش کیا گیا،بار کونسل کی تجویز پر موجودہ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی ہی چیف جسٹس آف پاکستان رہیں گے،انہوں نے بتایا کہ آرٹیکل 6 کے حوالے سے آئینی عدالت کا لفظ شامل کیاگیا ہے۔

مزید خبریں