رباط ۔7جنوری (اے پی پی):کنفیڈریشن آف افریقن فٹ بال کے زیر اہتمام 35ویں افریقا کپ آف نیشنزکی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔ مالی، سینیگال،کیمرون ،مراکش،الجیریا، نائیجیریا،مصر اور دفاعی چیمپئن آئیوری کوسٹ کی ٹیمیں ٹاپ ایٹ رائونڈ میں پہنچ چکی ہیں۔ 35 ویں افریقا کپ آف نیشنز کے ناک آئوٹ رائونڈ کے دلچسپ مقابلے مراکش میں جاری ہیں جو اپنے اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے۔افریقا کپ آف نیشنز …
35ویں افریقا کپ آف نیشنزکی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی

مزید خبریں
رباط ۔7جنوری (اے پی پی):کنفیڈریشن آف افریقن فٹ بال کے زیر اہتمام 35ویں افریقا کپ آف نیشنزکی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔ مالی، سینیگال،کیمرون ،مراکش،الجیریا، نائیجیریا،مصر اور دفاعی چیمپئن آئیوری کوسٹ کی ٹیمیں ٹاپ ایٹ رائونڈ میں پہنچ چکی ہیں۔ 35 ویں افریقا کپ آف نیشنز کے ناک آئوٹ رائونڈ کے دلچسپ مقابلے مراکش میں جاری ہیں جو اپنے اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے۔افریقا کپ آف نیشنز کا کوارٹر فائنل رائونڈ 9 جنوری سے شروع ہوگا۔
افریقا کپ آف نیشنز کے کوارٹر فائنل رائونڈ کے پہلے دو میچز 9جنوری کو کھیلے جائیں گے۔ پہلا کوارٹر فائنل میچ مالی اور سینیگال کی ٹیموں کے درمیان تانگیر گرینڈ سٹیڈیم، تانگیر میں کھیلا جائے گا،اسی روز دوسرا کوارٹر فائنل میچ کیمرون اورمیزبان مراکش کی ٹیموں کے درمیان پرنس مولائے عبد اللہ سٹیڈیم، رباط میں کھیلا جائے گا۔ افریقا کپ آف نیشنزکا تیسرا کوارٹر فائنل میچ 10 جنوری کو الجیریا اور نائیجیریا کی ٹیموں کے درمیان مراکش سٹیڈیم، مراکش میں کھیلا جائے گا جبکہ چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل میچ بھی 10 جنوری کو مصر اور دفاعی چیمپئن آئیوری کوسٹ کی ٹیموں کے درمیان ادرار سٹیڈیم، اگادیر میں کھیلا جائے گا ۔








