لاہور۔7دسمبر (اے پی پی):35ویں نیشنل گیمز کراچی میں پنجاب نے8میڈلز جیت لئے۔ تائیکوانڈو میں پنجاب نے3سلور اور 5براؤنز میڈلز جیت لئے،پنجاب کے سیدسہیل عباس اور مریم اسلم نے سلورجبکہ انس، سندس زہرہ اور طیبہ خانم نے براؤنز میڈلز حاصل کئے، اس طرح سکواش گرلز میں پنجاب نے اسلام آباد کو0-3سے شکست دے دی،پنجاب کی روشانہ، فجر اور عائشہ نے اسلام آباد کی فجر، عائشہ اور آئمہ فواد کو بآسانی ہرادیا۔ …
35ویں نیشنل گیمز ،پنجاب نے 8میڈلز جیت لئے

مزید خبریں
لاہور۔7دسمبر (اے پی پی):35ویں نیشنل گیمز کراچی میں پنجاب نے8میڈلز جیت لئے۔ تائیکوانڈو میں پنجاب نے3سلور اور 5براؤنز میڈلز جیت لئے،پنجاب کے سیدسہیل عباس اور مریم اسلم نے سلورجبکہ انس، سندس زہرہ اور طیبہ خانم نے براؤنز میڈلز حاصل کئے، اس طرح سکواش گرلز میں پنجاب نے اسلام آباد کو0-3سے شکست دے دی،پنجاب کی روشانہ، فجر اور عائشہ نے اسلام آباد کی فجر، عائشہ اور آئمہ فواد کو بآسانی ہرادیا۔ رگبی گرلز میں پنجاب نے بلوچستان کو 29-0جبکہ سندھ کو12-0سے ہرادیا۔ اسی طرح پنجاب نے خیبر پختونخوا کو بوائزرگبی میں 32-0سے شکست دے دی۔
بیڈمنٹن بوائز میں پنجاب نے بلوچستان کو 0-3سے ہرادیا۔ اسی طرح پنجاب نے بوائز ٹیبل ٹینس میں آزاد جموں وکشمیر کو شکست دی۔ ٹیبل ٹینس ٹیم ایونٹ میں پنجاب نے پولیس کو 3-0سے ہرادیا۔ باکسنگ میں محمد شکیل نے 55کلوگرا م میں اسلام آبادکو شکست دے دی۔ ڈی جی سپورٹس پنجاب نے سکواش، ہاکی، بیڈمنٹن، رگبی، جمناسٹک کے مقابلے دیکھے، کھلاڑیوں کے کھیل کو سراہا اور جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباددی۔
جمناسٹک کے ایونٹ کے مہمان خصوصی ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری مہمان تھے۔ سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری احمد علی راجپوت نے انہیں سندھ کی روایتی اجرک پہنائی جبکہ جمناسٹک فیڈریشن کے پرویز نے انہیں سوینئر پیش کیا۔








