35 ویں نیشنل گیمز میں پیڈل کا ایونٹ (کل) 9 دسمبر سے شروع ہو گا

اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):35 ویں نیشنل گیمز میں پیڈل کا ایونٹ (کل) منگل 9 دسمبر سے نیو میدان کے ایم سی کراچی میں شروع ہو گا۔ پاکستان پیڈل فیڈریشن کے صدر محمد متین نے بتایا کہ ایونٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ایونٹ میں ملک بھر سے مردوں اور خواتین کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ مردوں کی کیٹگریز میں دس ٹیمیں حصہ لے رہی …

اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):35 ویں نیشنل گیمز میں پیڈل کا ایونٹ (کل) منگل 9 دسمبر سے نیو میدان کے ایم سی کراچی میں شروع ہو گا۔ پاکستان پیڈل فیڈریشن کے صدر محمد متین نے بتایا کہ ایونٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ایونٹ میں ملک بھر سے مردوں اور خواتین کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

مردوں کی کیٹگریز میں دس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں سندھ ون، گلگت بلتستان، بلوچستان، پنجاب اور سندھ تھری جبکہ گروپ بی میں سندھ فور، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور سندھ ٹو کی ٹیمیں شامل ہیں۔ سیمی اور فائنل مقابلے 11 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔