اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی)5سال تک عمر کے بچوں کے پولیو سے بچاﺅ کے لیے انسداد پویو مہم کا آغازکل (پیر سے) ملک بھر میں ہوگا۔ پولیو کے خاتمے کے پروگرام کے نیشنل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر رانا صفدر نے ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں سے 39 ملین بچوں کو پولیو سے بچاﺅ …
5سال تک عمر کے بچوں کے پولیو سے بچاﺅ کے لیے انسداد پویو مہم کا آغازکل ملک بھر میں ہوگا
اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی)5سال تک عمر کے بچوں کے پولیو سے بچاﺅ کے لیے انسداد پویو مہم کا آغازکل (پیر سے) ملک بھر میں ہوگا۔ پولیو کے خاتمے کے پروگرام کے نیشنل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر رانا صفدر نے ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں سے 39 ملین بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال تک عمر کے بچوں کو قطرے پلائیں گی ۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ بڑھتی ہوئی بیماری سے تحفظ کے لیے اپنے بچوں کو قطرے پلانے کے لیے پولیو ٹیموں سے تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔









