امریکا کی یونائیٹڈ ایئرلائنز کا دوران پرواز انٹرنیٹ سروسز کے لیے ایلون مسک کی کمپنی سٹارلنک کے ساتھ معاہدہ نیویارک ۔14ستمبر (اے پی پی):امریکاکی یونائیٹڈ ایئرلائنز نےکہا ہے کہ اس نے دوران پرواز انٹرنیٹ سروسز کے لیے ایلون مسک کی کمپنی سٹارلنک کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے۔رائٹرز کے مطابق سٹارلنک، جو سپیس ایکس کا ایک یونٹ ہے، نے متعدد ایئرلائنز کے ساتھ انہیں دوران پرواز انٹرنیٹ سروسز مہیا کرنے …

امریکا کی یونائیٹڈ ایئرلائنز کا دوران پرواز انٹرنیٹ سروسز کے لیے ایلون مسک کی کمپنی سٹارلنک کے ساتھ معاہدہ

نیویارک ۔14ستمبر (اے پی پی):امریکاکی یونائیٹڈ ایئرلائنز نےکہا ہے کہ اس نے دوران پرواز انٹرنیٹ سروسز کے لیے ایلون مسک کی کمپنی سٹارلنک کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے۔رائٹرز کے مطابق سٹارلنک، جو سپیس ایکس کا ایک یونٹ ہے، نے متعدد ایئرلائنز کے ساتھ انہیں دوران پرواز انٹرنیٹ سروسز مہیا کرنے کے معاہدے کئے ہیں۔

سٹارلنک اب شہروں میں عام صارفین سے ہٹ کر پوری دنیا میں ان علاقوں تک اپنی سروس پہنچانا چاہتی ہے جہاں انٹرنیٹ کی سہولت میسر نہیں ہے۔سیٹلائٹ کے ذریعے انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنی نے اس سے قبل ہوائین ایئرلائنز اور جے ایس ایکس سے بھی معاہدے کیے ہوئے ہیں۔یونائیٹڈ کو توقع ہے کہ اگلے کئی برسوں میں اس کے تمام ایک ہزار سے زیادہ طیاروں میں سٹارلنک کی انٹرنیٹ سروس ہو گی۔ سروس کے لیے ٹیسٹنگ اگلے برس کے آغاز میں شروع ہو گی۔ایئرلائنز نے یہ بھی بتایا ہے کہ ان کا دوران پرواز سٹارلنک کی سروسز مفت فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔