بھارت نے کنٹرول لائن پر دو بھارتی فوجیوں کی ہلاکت اور ان کی لاشیں مسخ کرنے کے بارے میں کوئی شکایت درج نہیں کرائی، ترجمان اقوام متحدہ

بھارت نے کنٹرول لائن پر دو بھارتی فوجیوں کی ہلاکت اور ان کی لاشیں مسخ کرنے کے بارے میں کوئی شکایت درج نہیں کرائی، فریقین پر زور دیتے رہیں گے کہ مسئلے کا پرامن حل تلاش کرنے کیلئے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہئے، ترجمان اقوام متحدہ اقوام متحدہ ۔ 3 مئی (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارت نے اقوام متحدہ میں ایسی کوئی …

بھارت نے کنٹرول لائن پر دو بھارتی فوجیوں کی ہلاکت اور ان کی لاشیں مسخ کرنے کے بارے میں کوئی شکایت درج نہیں کرائی، فریقین پر زور دیتے رہیں گے کہ مسئلے کا پرامن حل تلاش کرنے کیلئے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہئے، ترجمان اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔ 3 مئی (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارت نے اقوام متحدہ میں ایسی کوئی شکایت درج نہیں کرائی جس میں پاکستان پر الزامات عائد کئے گئے ہوں کہ اس نے پیر کو دو بھارتی فوجیوں کو لائن آف کنٹرول پر گشت کے دوران ہلاک کیا ہو اور ان کی لاشیں مسخ کی ہوں۔ اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایل او سی پر کشیدگی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے بھارت اور پاکستان کے بارے میں اقوام متحدہ کے ملٹری آبزور گروپ (یو این ایم او جی آئی پی) کے اپنے دوستوں سے اس حوالے سے چیک کر لیا ہے اور جنگ بندی کی مبینہ خلاف ورزی کی اطلاعات کے بارے میں تاحال بھارتی حکام کی طرف سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ بھارت اور پاکستان کے بارے میں اقوام متحدہ کے ملٹری آبزور گروپ (یو این ایم او جی آئی پی) جنوری 1949ءمیں تعینات کیا گیا تھا جو دونوں ممالک کے درمیان جموں وکشمیر پر جنگ بندی کی نگرانی کرتا ہے۔ پاکستان اقوام متحدہ کے مبصرین کو ایل او سی کی مانیٹرنگ کی اجازت دیتا ہے جبکہ بھارت ایسی کوئی اجازت نہیں دیتا۔ ترجمان نے رپورٹر کی اس تجویز سے اتفاق نہیں کیا کہ اقوام متحدہ کے سربراہ مقبوضہ کشمیر میں بھگڑتی ہوئی صورتحال پر مناسب توجہ نہیں دے رہے۔ ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اس معاملے پر توجہ دے رہے ہیں۔ ہم اس بات کی ضرورت پر زور دیتے رہیں گے کہ فریقین کو مسئلے کو پرامن حل تلاش کرنے کیلئے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہئے۔

مزید خبریں

Leave a Reply