63ویں الائیڈ بینک نیشنل اوپن پولو چمپئن شپ ، ایف جی پولو کلب فاتح

لاہور۔4مارچ (اے پی پی):لاہور پولو کلب کے زیراہتمام پاکستان کا سب سے بڑا پولو ٹورنامنٹ 63ویں الائیڈ بینک نیشنل اوپن پولو چمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ کے دوسرے روز اہم میچ میں ایف جی پولو نے زبردست مقابلے کے بعد چھٹے چکر میں ایکسٹرا ٹائم پر سڈن ڈیتھ گول کرکے بی این پولو کو 7-6سے ہرا دیا۔ ایف جی پولو کی طرف سے راول لیپ لا سیٹ نے چھ …

لاہور۔4مارچ (اے پی پی):لاہور پولو کلب کے زیراہتمام پاکستان کا سب سے بڑا پولو ٹورنامنٹ 63ویں الائیڈ بینک نیشنل اوپن پولو چمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ کے دوسرے روز اہم میچ میں ایف جی پولو نے زبردست مقابلے کے بعد چھٹے چکر میں ایکسٹرا ٹائم پر سڈن ڈیتھ گول کرکے بی این پولو کو 7-6سے ہرا دیا۔ ایف جی پولو کی طرف سے راول لیپ لا سیٹ نے چھ اور احمد علی ٹوانہ نے ایک گول سکور کیا۔

بی این پولو کی طرف سے ٹی ٹو رئیوز گنزو نے پانچ اور ابی لینڈا نے ایک گول سکور کیا۔ میچ دیکھنے کیلئے تماشائیوں اور فیملیز کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پرسپانسرز الائیڈ بینک لمیٹڈکے آفیشلز، کلب کے صدر ملک اعظم حیات نون، ایگزیکٹو کمیٹی ممبرز، پولو لورز، سیکرٹری میجر امجد غفور(ر)اور پولو کے کھلاڑی بھی موجود تھے۔