میکسیکو سٹی۔11اکتوبر (اے پی پی):میکسیکو میں شدید بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں کم سے کم 23 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اے ایف پی کے مطابق میکسیکو کی سول پروٹیکشن اتھارٹی کے حکام نے بتایا کہ ملک کی 32 میں سے 31 ریاستوں میں شدید بارشیں ہوئیں جن میں سب سے زیادہ متاثرہ علاقے مشرقی ریاست ویراکروز ، وسطی ریاست کیریٹارو ، ہیدالگو اور شمالی وسطی ریاست سان لوئیس پوٹوسی …
میکسیکو میں شدید بارشوں سے 23 افراد ہلاک

مزید خبریں
میکسیکو سٹی۔11اکتوبر (اے پی پی):میکسیکو میں شدید بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں کم سے کم 23 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اے ایف پی کے مطابق میکسیکو کی سول پروٹیکشن اتھارٹی کے حکام نے بتایا کہ ملک کی 32 میں سے 31 ریاستوں میں شدید بارشیں ہوئیں جن میں سب سے زیادہ متاثرہ علاقے مشرقی ریاست ویراکروز ، وسطی ریاست کیریٹارو ، ہیدالگو اور شمالی وسطی ریاست سان لوئیس پوٹوسی شامل ہیں،
ہیدالگو ریاست میں 16 ہلاکتوں کی اطلاع ملی جبکہ 1000 گھروں کو نقصان پہنچا، پویبلا ریاست میں پانچ افراد ہلاک ہوئے جبکہ 11 افراد لاپتہ ہیں۔ویراکروز میں ایک کم عمر بچہ جبکہ کیریٹارو میں ایک پولیس افسر کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔
صدر کلاؤڈیا شینبام نے مقامی حکام اور کابینہ کے ارکان کے ساتھ اجلاس کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ ہم متاثرہ آبادی کی مدد، سڑکوں کی بحالی اور بجلی کی فراہمی کے لیے کام کر رہے ہیں،فوج کو متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان تقسیم کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔








