باجوڑ میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، 876 افراد کا مفت طبی معائنہ

باجوڑ کے نواحی دیہاتوں گھاکھی، کوہی، گھونڈئی، تلی، چلارگام اور بٹملئی کے عوام کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا

باجوڑ۔10اگست (اے پی پی):باجوڑ کے نواحی دیہاتوں گھاکھی، کوہی، گھونڈئی، تلی، چلارگام اور بٹملئی کے عوام کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں کی جانب سے جنرل، میڈیسن، سرجری، آنکھوں، امراضِ نسواں، نفسیات اور فزیوتھراپی کی سہولیات فراہم کی گئیں۔مقامی افراد کو مفت طبی معائنہ، ادویات اور صحت سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔کیمپ میں 876 افراد کا مفت طبی معائنہ کیا گیا، جن میں 301 بچے، 320 خواتین اور 255 مرد شامل تھے۔مقامی مشران اور عوام نے دور افتادہ علاقے میں مفت طبی سہولیات کی فراہمی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔