سکیورٹی فورسز کی پنجگورکے علاقے سرکینی، چھیدگی میں کارروائی ، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت5 دہشت گرد جہنم واصل

سکیورٹی فورسز نے صوبہ بلوچستان میں پنجگورکے علاقے سرکینی، چھیدگی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ وزیر ولد جمال سمیت5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا

اسلام آباد۔10اگست (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے صوبہ بلوچستان میں پنجگورکے علاقے سرکینی، چھیدگی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ وزیر ولد جمال سمیت5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی آپریشن رد الفتنہ3 کے تحت بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف مؤثر اور کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف پنجگورکے علاقے سرکینی، چھیدگی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، کامیاب کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ وزیر ولد جمال سمیت5 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے 4 موٹر سائیکلیں، مشین گنز اور بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔سکیورٹی فورسز نے پنجگور کےعلاقے سرکینی ،چھیدگی میں دہشت گردوں کی موجود گی کی خفیہ اطلاعات پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ ہلاک دہشت گرد پنجگور میں مقامی تاجروں اور دیگر شہریوں سے لوٹ مار، بھتہ خوری، اغوا اور دہشت گردی کی دیگر کارروائیوں میں ملوث تھے ۔علاقےمیں فتنہ الہندوستان کے ممکنہ دیگر دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز بلوچستان سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے ناسور کے مکمل خاتمہ کیلئے پرعزم ہیں۔