سعودی عرب کی نئی قومی فضائی کمپنی ریاض ایئر نے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز کیا ہے۔
سعودی عرب کی نئی قومی فضائی کمپنی ریاض ایئر کا بنگلہ دیش کے لئے یومیہ پروازوں کا اعلان

مزید خبریں
ریاض ۔10اگست (اے پی پی):سعودی عرب کی نئی قومی فضائی کمپنی ریاض ایئر نے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز کیا ہے۔ریاض ایئر کے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کے مطابق ڈھاکہ کے لیے یومیہ سروس، ایشیا میں عالمی نیٹ ورک میں ایک اور نئی منزل کا اضافہ ہے۔ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ڈھاکہ کے شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے درمیان یومیہ پرواز 787-9 ڈریم لائنز طیارے کے ذریعے چلائی جائے گی۔ریاض ایئر کی پہلی پرواز نے ڈھاکہ ایئر پورٹ پر لینڈ کیا تو اسے واٹر کینن کی سلامی دی گئی، اس موقع پر ہونے والی تقریب میں سعودی عرب اور بنگلہ دیش کے ایوی ایشن سیکٹر اور ریاض ایئر کے حکام موجود تھے۔یاد رہے ڈھاکہ، سعودی عرب کی نئی قومی فضائی کمپنی کی نویں منزل ہے۔








