دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیاں اور جرأت کی داستانیں سنہری حروف سے درج ، غازی کیپٹن ارشاد کی داستان نے دلوں کو چھو لیا

اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیاں اور جرأت کی داستانیں سنہری حروف سے درج ہیں،جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے غازی کیپٹن ارشاد کی داستان نے دلوں کو چھو لیا۔پاک فوج کے غازی کیپٹن ارشاد نے اپنی داستان بیان کرتے ہوئے بتایا کہ پوسٹنگ کے دوران سیاچین، جنوبی وزیرستان، تیراہ اور راجگال میں انتہائی سخت حالات میں ذمہ داریاں نبھائیں۔ …

اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیاں اور جرأت کی داستانیں سنہری حروف سے درج ہیں،جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے غازی کیپٹن ارشاد کی داستان نے دلوں کو چھو لیا۔پاک فوج کے غازی کیپٹن ارشاد نے اپنی داستان بیان کرتے ہوئے بتایا کہ پوسٹنگ کے دوران سیاچین، جنوبی وزیرستان، تیراہ اور راجگال میں انتہائی سخت حالات میں ذمہ داریاں نبھائیں۔

فتنہ الخوارج کے زیرِ اثر خوارجیوں نے حملہ کیا جس کا ہم نے منہ توڑ جواب دیا،اسی دوران اینٹی پرسنل مائن پر میرا پاؤں آگیا اور اس دھماکے سے میرا ایک پاؤں کٹ گیا۔کیپٹن ارشاد کے سینئر آفیسر میجر حسیب رضانے کہا کہ کیپٹن ارشاد یونٹ کے نہایت ہی نڈر اور ہمیشہ قدم بڑھانے والے آفیسرہیں،20 مئی 2025 کو ہمیں تیراہ راجگال میں فتنہ الخوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی،اس کامیاب آپریشن میں دشمن کے مضبوط ٹھکانوں اور پناگاہوں کو تباہ کیا گیا اور چار خارجی بھی مارے گئے۔پاک فوج کی ان تمام قربانیوں اور داستانوں کی بدولت سبز ہلالی پرچم آج بھی سر بلند ہے۔