راولپنڈی۔16جون (اے پی پی):گھانا کے نیشنل سکیورٹی کوآرڈینیٹر عبدالرازق عثمان کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے منگل کو وزارت دفاعی پیداوار کا دورہ کیا۔ وفد میں چیف آف ڈیفنس سٹاف گھانا لیفٹیننٹ جنرل ولیم آگیاپونگ بھی ان کے ہمراہ تھے۔وفد کی آمد پر وزارت میں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر فریقین نے دفاعی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی فائدے …
گھانا کے نیشنل سکیورٹی کوآرڈینیٹر کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کا وزارت دفاعی پیداوار کا دورہ

مزید خبریں
راولپنڈی۔16جون (اے پی پی):گھانا کے نیشنل سکیورٹی کوآرڈینیٹر عبدالرازق عثمان کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے منگل کو وزارت دفاعی پیداوار کا دورہ کیا۔ وفد میں چیف آف ڈیفنس سٹاف گھانا لیفٹیننٹ جنرل ولیم آگیاپونگ بھی ان کے ہمراہ تھے۔وفد کی آمد پر وزارت میں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر فریقین نے دفاعی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی فائدے کے منصوبوں پر غور و خوض کیا۔یہ دورہ پاکستان اور گھانا کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے اور دفاعی صنعتی اشتراک کو فروغ دینے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔
دورہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے میں دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ وفد نے مختلف دفاعی پیداواری تنصیبات اور متعلقہ اداروں کا بھی دورہ کیا تاکہ پاکستان کی دفاعی صنعتی صلاحیتوں کے بارے میں براہِ راست آگاہی حاصل کی جا سکے۔
اس دورہ نے فریقین کو باہمی دلچسپی کے امور پر غور، تجربات کے تبادلے اور دفاعی پیداوار، ٹیکنالوجی ٹرانسفر، استعدادِ کار میں اضافے اور صنعتی شراکت داری کے ممکنہ مواقع تلاش کرنے کا اہم موقع فراہم کیا۔دونوں جانب سے مستقبل میں باہمی فائدہ مند تعاون کو فروغ دینے اور دفاعی پیداور کے شعبے میں اشتراک کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔








