اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):وزارت صحت کے جوائنٹ سیکرٹری کامران انصاری اور ایڈیشنل سیکرٹری کی کاوشوں سے 8 سالوں سے زیر التوا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے ریکروٹمنٹ رولز تبدیل کر دیئے گئےہیں۔ وزارت قومی صحت کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 2017 میں ڈی ایچ او آفس وزارت داخلہ سے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز میں منتقل ہوئی تھی لیکن اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے رولز …
8 سالوں سے زیر التوا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے ریکروٹمنٹ رولز کو تبدیل کر دیئے گئےہیں، وزارت صحت

مزید خبریں
اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):وزارت صحت کے جوائنٹ سیکرٹری کامران انصاری اور ایڈیشنل سیکرٹری کی کاوشوں سے 8 سالوں سے زیر التوا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے ریکروٹمنٹ رولز تبدیل کر دیئے گئےہیں۔
وزارت قومی صحت کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 2017 میں ڈی ایچ او آفس وزارت داخلہ سے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز میں منتقل ہوئی تھی لیکن اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے رولز وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کے مطابق تبدیل نہیں ہوئے تھے۔
مصطفیٰ کمال کے بطور وفاقی وزیر عہدہ سنبھالنے کے بعد بنیادی اور ضروری اقدامات کا سلسلہ شروع کیا گیا اور 8 سال کے بعد زیر التوا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے ریکروٹمنٹ رولز کو نیشنل ہیلتھ سروسز کے مطابق تبدیل کر دیا گیا ہے۔








