پاکستان سوسائٹی آف ڈویلپمنٹ اکانومسٹس کا 33 واں سالانہ اجلاس عام اور کانفرنس (منگل کو) ہوگی

اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس ( پائیڈ) کے زیراہتمام پاکستان سوسائٹی آف ڈویلپمنٹ اکانومسٹس (پی ایس ڈی ای) کا 33واں سالانہ اجلاس عام اور کانفرنس منگل کو منعقد ہو گا۔ رواں سال کانفرنس کا موضوع ”ری ڈیفائننگ پراسپیرٹی پاتھس ان چینجنگ گلوبل اکانومی، اپرچونیٹیز اینڈ چیلنجز فار پاکستان“ منتخب کیا گیا ہے۔ پائیڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پی ایس …

اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس ( پائیڈ) کے زیراہتمام پاکستان سوسائٹی آف ڈویلپمنٹ اکانومسٹس (پی ایس ڈی ای) کا 33واں سالانہ اجلاس عام اور کانفرنس منگل کو منعقد ہو گا۔ رواں سال کانفرنس کا موضوع ”ری ڈیفائننگ پراسپیرٹی پاتھس ان چینجنگ گلوبل اکانومی، اپرچونیٹیز اینڈ چیلنجز فار پاکستان“ منتخب کیا گیا ہے۔ پائیڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پی ایس ڈی ای کی کانفرنس اور سالانہ اجلاس عام ماہرین اقتصادیات ، سوشل سائنٹسٹس اور پالیسی میکرز کا ملک میں ہونے والا سب سے بڑا پروگرام ہے جس میں نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک کے وفود بھی شرکت کرتے ہیں۔ رواں سال تین روزہ پروگرام کے دوران صنعتی ترقی، روزگار کے مواقع پیدا کرنے ، خصوصی اقتصادی زونز کے قیام اورمعاشی ترقی و خوشحالی میں شہری ترقی کے کردار پر غور کیا جائے گا۔

Leave a Reply