بابر اعظم کی 7سال بعد ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی

بابر اعظم کی 7سال بعد ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی

ایبٹ آباد۔ 24 ستمبر (اے پی پی):قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان بابر اعظم کی 7سال بعد ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی رپورٹ کے مطابق بابر اعظم پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ-I کے تیسرے راؤنڈ کے چار روزہ میچ میں آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی ٹیم کی طرف سے بطور گیسٹ پلیئر شرکت کر رہے ہیں۔ اس مقابلہ میں اوجی ڈی سی ایل کا سامنا خان ریسرچ لیبارٹریز سے ہے، جس کی نمائندگی قومی ٹیم کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں۔

یہ میچ 24 سے 27 ستمبر تک ایبٹ آباد میں کھیلا جا رہا ہے۔دوسری جانب ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں بابر اعظم سے ملنے کے لیے گراؤنڈ میں داخل ہونے والے مداح کو خوشی کے ان چند لمحات کے فوراً بعد سکیورٹی حکام نے حراست میں لے لیا۔

اگرچہ یہ نوجوان مداح سکیورٹی حصار توڑ کر پچ تک پہنچنےاور بابر اعظم کو گلے لگانے میں کامیاب رہاتاہم اس کے فوراً بعد اسٹیڈیم کے سکیورٹی اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے اسے میدان سے باہر نکالا۔ سکیورٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے پر سکیورٹی حکام نے نوجوان کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید خبریں