اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) پاکستان سمیت 19 ممالک کے بین الاقوامی خبر رساں ایجنسیوں نے پیشہ ورانہ تعاون میں اضافے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کی غرض سے خبروں،تصاویر اور ویڈیو نیوز فوٹیج کے تبادلے پر اتفاق کیا ۔ اتوار کو یہاں قومی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان(اے پی پی)کے زیر …
پاکستان سمیت 19 ممالک کی خبر رساں ایجنسیوں کا پیشہ ورانہ تعاون میں اضافے‘ خبروں،تصاویر اور ویڈیو نیوز فوٹیج کے تبادلے پر اتفاق

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) پاکستان سمیت 19 ممالک کے بین الاقوامی خبر رساں ایجنسیوں نے پیشہ ورانہ تعاون میں اضافے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کی غرض سے خبروں،تصاویر اور ویڈیو نیوز فوٹیج کے تبادلے پر اتفاق کیا ۔ اتوار کو یہاں قومی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان(اے پی پی)کے زیر اہتمام نیوز ایجنسیز کی دو روزہ کانفرنس کے دوران مختلف ممالک کے نمائندوں نے ”اے پی پی“ کو انٹرویو دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ”اے پی پی“ کیساتھ پیشہ ورانہ تعاون کو فروغ دینگے۔کانفرنس میں شریک انڈونیشیا کے قومی خبر رساں ادارے ’انطارا‘کے نمائندے ایلسوان ایزلے نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ”اے پی پی“ کیساتھ خبروں کے تبادلے کو توسیع دینا چاہتے ہیں‘اس مقصدکیلئے جلد نظام وضع کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا میں 113نیوز چینلز کام کر رہے ہیں اور انطارا کو پاکستان سے ویڈیو فوٹیج کی ضرورت ہے۔انطارا کی عالمی سطح پر وسیع نیٹ ورک قائم ہے جہاں سے روزانہ تقریبا1300سٹوریز ریلیز کی جاتی ہیں۔ہماری نیوز ایجنسی کے تین سو صارفین ہیں اور ساٹھ فیصد فنڈ حکومت کی جانب سے فراہم کیے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انطارا اگلے دو سال تک اخباروں اور نیوز چینلز کو نیوز سٹوریز اور ویڈیو فوٹیجز مفت فراہم کر رہی ہے۔آذربائیجان نیوز ایجنسی ”آذر ٹیک“ کی نمائندہ گونل ملیکوف نے کہا کہ پاکستان برادر ملک ہے اور آذربائیجان پاکستان کیساتھ میڈیا سمیت تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینا کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ آذر ٹیک آذری کے علاوہ دنیا کے دس زبانوں میں دیگر ممالک کیساتھ خبروں اور ویڈیو فوٹیجز کا تبادلہ کر رہا ہے۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر یونان نیوز ایجنسی ”اے این اے“ میچالس سیلوس نے کہا کہ پاکستان ایک اہم ملک ہے اور ہماری نیوز ایجنسی اے پی پی کیساتھ خبروں اور ویڈیو فوٹیجزکے تبادلے سے متعلق معاہدے کیلئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ یونان پاکستان کیساتھ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ سے زائد پاکستانی یونان میں کام کر رہے ہیں اور یونان کی اقتصادی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔








