صدر آزاد جموں وکشمیر کا کنڈل شاہی وادی نیلم حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار

اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے 13مئی کو کنڈل شاہی وادی نیلم کے مقام پر ہونے والے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک قومی سانحہ تھا جس پر متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ساتھ آزادکشمیر اور پاکستان کے عوام بھی سوگوار ہےں۔انہوں نے جاں بحق اور …

اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے 13مئی کو کنڈل شاہی وادی نیلم کے مقام پر ہونے والے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک قومی سانحہ تھا جس پر متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ساتھ آزادکشمیر اور پاکستان کے عوام بھی سوگوار ہےں۔انہوں نے جاں بحق اور زخمیوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔انہوں نے ریسکیو ٹیموں اور انتظامیہ کو بروقت امدادی کارروائیوں پر خراج تحسین پیش کیا ۔ صدر مسعود خان نے کہا ہے کہ اس افسوسناک واقعے نے سیاحت کو محفوظ بنانے کے لئے توجہ دلائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بنیادی ڈھانچے کو مزید مضبوط بناتے ہوئے سیاحوں کے لئے آگاہی بڑھانی ہو گی اور خطرناک مقامات پر انتبا ہی سائن بورڈنصب کئے جانے چاہیے تاکہ سیاح اپنا تحفظ کر سکیں ۔

مزید خبریں