وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان کا اے پی پی کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس کی اختتامی نشست سے خطاب

اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنے عوام اور مسلح افواج کے عزم و حوصلے اور قربانیوں کی بدولت دہشت گردی کی عفریت پر قابو پا کر نامکمن کو ممکن بنا یا ہے‘پاکستان میں چترال سے کراچی تک امن قائم ہوچکا ہے‘آج پاکستان ایک غیر مستحکم خطے میں ایک مستحکم ملک بن چکا ہے‘ملک میں جمہوریت …

اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنے عوام اور مسلح افواج کے عزم و حوصلے اور قربانیوں کی بدولت دہشت گردی کی عفریت پر قابو پا کر نامکمن کو ممکن بنا یا ہے‘پاکستان میں چترال سے کراچی تک امن قائم ہوچکا ہے‘آج پاکستان ایک غیر مستحکم خطے میں ایک مستحکم ملک بن چکا ہے‘ملک میں جمہوریت مستحکم ہوئی ہے ‘پاکستان میں میڈیا کو مکمل آزادی حاصل ہے اسے ہم برقرار رکھیں گے‘آئین اظہار رائے کی آزادی کا ضامن ہے اور اس ضمن میں پاکستان کی جمہوریت بہترین اور مضبوط ضمانت ہے ‘حکومت نے اقتصادی ترقی کو یقینی بنایا اور توانائی سمیت درپیش چیلنجز پر قابو پایا ‘سی پیک سے پاکستان کا دنیا کے بہت سے ممالک کے ساتھ رابطہ مضبوط ہوگا۔وہ پیرکی شام اے پی پی کے زیر اہتمام خبر رساں اداروں کی بین الاقوامی کانفرنس کی اختتامی نشست سے خطاب کر رہے تھے ۔منیجنگ ڈائریکٹر ایسو سی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی ) مسعود ملک اور اے پی پی کے حکام بھی موجود تھے ۔آئی سی این اے میں چین، انڈونیشیا، آذربائیجان، ایران، رومانیہ، اومان، بلغاریہ، ترکی، مصر، قزاخستان، لبنان، سوڈان، تیونس، سعودی عرب اور شام سمیت 18 ممالک سے 21 مندوبین شریک تھے۔وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے 18ممالک کے 21مندوبین کو پاکستان میں اے پی پی کے زیر اہتمام کانفرنس میں شرکت پر خیر مقدم کیا اور اے پی پی کی جانب سے بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے ایک شاندار اقدام قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ2013 میں روزانہ دہشت گردی کے واقعات ہوتے تھے،6ہزار فوجی افسروں اور جوانوں ‘18ہزار شہریوں کی قربانیوں کے ساتھ پاکستان نے دہشت گردی پر قابو پایا ہے‘انشاءاللہ آنے والے عرصے میں پاکستان میں مزید بہتری آئے گی۔

مزید خبریں