مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو

اسلام آباد۔ 14 مئی(اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو ایٹمی طاقت بنانے والے اور دہشت گردی کو ختم کرنے والے کو ملک کا غدار کہا جارہا ہے‘ میں نے دہشت گردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر سامنا کیا ہے۔ پیر کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے …

اسلام آباد۔ 14 مئی(اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو ایٹمی طاقت بنانے والے اور دہشت گردی کو ختم کرنے والے کو ملک کا غدار کہا جارہا ہے‘ میں نے دہشت گردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر سامنا کیا ہے۔ پیر کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمیشہ حق بات کہوں گا چاہے اس کے لئے مجھے کچھ بھی سہنا پڑے۔ اس موقع پر انہوں نے ڈان اخبار میں شائع ہونے والے اپنے انٹرویو کا مختصر حصہ بھی پڑھ کر سنایا اور کہا کہ میں نے ایسا کیا کہا ہے‘ کون سی غلط بات کی ہے، اس کی تصدیق پہلے رحمان ملک‘ پرویز مشرف اور محمود درانی نے بھی کی ہے۔

مزید خبریں