اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ عمر خالد خراسانی کا نام دہشتگردوں کی فہرست میں ڈلوانے کا معاملہ دوبارہ اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے گا۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں بیان دیتے ہوئے وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر نے کہا کہ چیئرمین سینٹ نے عمر خالد خراسانی کے حوالے سے معاملے پر بیان دینے کے لئے ہدایت …
وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر کا ایوان بالا میں بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ عمر خالد خراسانی کا نام دہشتگردوں کی فہرست میں ڈلوانے کا معاملہ دوبارہ اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے گا۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں بیان دیتے ہوئے وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر نے کہا کہ چیئرمین سینٹ نے عمر خالد خراسانی کے حوالے سے معاملے پر بیان دینے کے لئے ہدایت کی تھی۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیاں عائد کرنے والی کمیٹی نے جماعت الاحرار کے رہنما عمر خالد خراسانی کے حوالے سے معاملے پر غور کیا اور جو پابندی ہم نے تجویز کی تھی وہ عائد نہیں کی جاسکی۔ عمر خراسانی اور جماعت الاحرار پاکستانیوں کے قتل میں ملوث ہے۔ جماعت الاحرار کے رہنماءپر پابندیاں لگنی چاہئیں۔








