اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) سیکرٹری منصوبہ بندی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عشرت حسین ہمارے لیونگ لیجنڈ اور پاکستان کا اثاثہ ہیں۔ سی پیک اور پاکستانی معشیت پر لکھی ان کی یہ کتاب نہ صرف ہمارے لیے بطور گائیڈ لائن ثابت ہوگی بلکہ سی پیک سے تعلق رکھنے والا ہر فرد اس سے مستفید گا۔ اسلام آباد میں سنٹر آف ایکسلینس کے زیر …
سیکرٹری منصوبہ بندی شعیب احمد صدیقی کا کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) سیکرٹری منصوبہ بندی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عشرت حسین ہمارے لیونگ لیجنڈ اور پاکستان کا اثاثہ ہیں۔ سی پیک اور پاکستانی معشیت پر لکھی ان کی یہ کتاب نہ صرف ہمارے لیے بطور گائیڈ لائن ثابت ہوگی بلکہ سی پیک سے تعلق رکھنے والا ہر فرد اس سے مستفید گا۔ اسلام آباد میں سنٹر آف ایکسلینس کے زیر اہتمام ڈاکٹر عشرت حسین کی لکھی کتاب سی پیک اور پاکستانی معیشت کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری منصوبہ بندی شعیب احمدصدیقی نے کہا کہ ڈاکٹر عشرت حسین جیسی شخصیات ہی سی پیک کے موقف کو بہتر طور پر سمجھ سکتے اور اپنے قلم کے ذریعے سی پیک پر پاکستان کی بڑھتی ہوئی معیشیت کو دوسرے تک پہنچانے کا ذریعہ بنتے ہیں ، انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر عشرت حسین نے ہمیشہ اس ملک کے لیے بے لوث ہو کر خدمات انجام دی ہیں،ملک و قوم کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا ہے۔








