اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بنک(اے ڈی پی)اور حکومت پاکستان نے سرکاری نجی شراکت داری میں اضافہ کے ذریعے پاکستان میں اے ڈی بی کی سرمایہ کاری کو وسعت دینے اورمستحکم بنانے کے لئے نئے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا ہے تاکہ انفراسٹرکچر کی ترقی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے نجی شعبہ کے وسائل کو بھی بروئے کار لایا جا …
ایشیائی ترقیاتی بنک اور پاکستان کے درمیان اے ڈی بی کی سرمایہ کاری کو وسعت دینے اورمستحکم بنانے کے لئے نئے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بنک(اے ڈی پی)اور حکومت پاکستان نے سرکاری نجی شراکت داری میں اضافہ کے ذریعے پاکستان میں اے ڈی بی کی سرمایہ کاری کو وسعت دینے اورمستحکم بنانے کے لئے نئے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا ہے تاکہ انفراسٹرکچر کی ترقی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے نجی شعبہ کے وسائل کو بھی بروئے کار لایا جا سکے۔پیر کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق نئے معاہدے پر اتفاق بھوربن مین منعقدہ اے ڈی بی کے تین روزہ کنٹری پروگرامنگ اور پاکستان میں سرکاری نجی شراکت داری کے حوالے سے منعقدہ مشاورتی اجلاس کے دوران کیا گیا ہے۔مشاورتی اجلاس میں 100 سے زائد سینئر سرکاری افسران،ماہرین اقتصادیات،وفاقی اور چاروںصوبائی حکومتوں کے منصوبہ سازوں اور اے ڈی بی کے کلیدی نمائندگان نے شرکت کی۔اے ڈی بی کے 2019-2021 مدت کے ملکی کاروباری آپریشن پلان کے تحت جاری اور زیر غور منصوبوں کے علاوہ ترقیاتی موقعوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان کے لئے اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر ژیاﺅ ھونگ ےانگ اور اے ڈی بی کے سرکاری ۔ نجی شراکت داری دفتر کے ڈائریکٹر تاکیو کوئیکی نے اپنے افتتاحی کلمات میں ایشیائی ترقیاتی بنک اور پاکستان کی شراکت داری کی حکمت عملی کے تحت پاکستان کو اہم ترقیاتی اہداف کے حصول میں اے ڈی پی کا تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔








