اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس آف نیوز ایجنسیز کے موقع پر اے پی پی کی طرف سے غیر ملکی مہمانوں کے اعزاز میں کلچرل شو کا اہتمام کیا گیا،جس میں معروف موسیقاروں اور لوک فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے شرکاءکے دل موہ لئے۔ غیر ملکی مہمانوں اور مقامی شرکاءنے اس رنگا رنگ پروگرام کی بھرپور تعریف کی اور فنکاروں کی …
اے پی پی کی طرف سے غیر ملکی مہمانوں کے اعزاز میں کلچرل شو کا اہتمام،معروف موسیقاروں اور لوک فنکاروں نے اپنے فن سے شرکاءکے دل موہ لئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس آف نیوز ایجنسیز کے موقع پر اے پی پی کی طرف سے غیر ملکی مہمانوں کے اعزاز میں کلچرل شو کا اہتمام کیا گیا،جس میں معروف موسیقاروں اور لوک فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے شرکاءکے دل موہ لئے۔ غیر ملکی مہمانوں اور مقامی شرکاءنے اس رنگا رنگ پروگرام کی بھرپور تعریف کی اور فنکاروں کی کارکردگی کو سراہا۔ موسیقی کے اس پروگرام میں پاکستان کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے فنکاروں نے ثقافتی رقص پیش کئے۔ جس سے چین، انڈونیشیا، آذربائیجان، ایران، رومانیہ، اومان، بلغاریہ، ترکی، لبنان، سوڈان، شام اور تیونس کے مہمان بے حد محظوظ ہوئے۔ اس موقع پر معروف موسیقار استاد سائیں رئیس احمد خان نے وائلن پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ دیدار حسین نے ڈھول بجا کر شرکاءسے داد وصول کی جبکہ خیبر پختونخوا کے لوک فنکار نے رباب پر اپنے فن کا جادو جگایا۔ اس پروگرام میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اے پی پی کے منیجنگ ڈائریکٹر مسعود ملک کی کوششوں کو سراہا۔








