اے پی پی کی طرف سے غیر ملکی مہمانوں کے اعزاز میں کلچرل شو کا اہتمام،معروف موسیقاروں اور لوک فنکاروں نے اپنے فن سے شرکاءکے دل موہ لئے

اے پی پی کی طرف سے غیر ملکی مہمانوں کے اعزاز میں کلچرل شو کا اہتمام،معروف موسیقاروں اور لوک فنکاروں نے اپنے فن سے شرکاءکے دل موہ لئے کانفرنس نے پاکستان کے پرامن ملک کے طور پر تشخص اجاگر کیا ، پرتپاک میزبانی ، ثقافت وروایات سے بھرپور محبت کا پیغام بھی بیرون ممالک بھیجا گیا اسلام آباد ۔ 15 مئی (اے پی پی) قومی خبررساں ادارے ”اے پی پی“کے …

اے پی پی کی طرف سے غیر ملکی مہمانوں کے اعزاز میں کلچرل شو کا اہتمام،معروف موسیقاروں اور لوک فنکاروں نے اپنے فن سے شرکاءکے دل موہ لئے
کانفرنس نے پاکستان کے پرامن ملک کے طور پر تشخص اجاگر کیا ، پرتپاک میزبانی ، ثقافت وروایات سے بھرپور محبت کا پیغام بھی بیرون ممالک بھیجا گیا

اسلام آباد ۔ 15 مئی (اے پی پی) قومی خبررساں ادارے ”اے پی پی“کے زیر اہتمام دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس آف نیوز ایجنسیز کے موقع پریہاں مقامی ہوٹل میں غیر ملکی مہمانوں کے اعزاز میںایک کلچرل شو کا اہتمام کیا گیا،جس میں معروف موسیقاروں اور لوک فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے شرکاءکے دل موہ لئے۔ دنیاکے 18 ممالک سے آئے غیر ملکی مہمانوں اور مقامی شرکاءنے اس رنگا رنگ پروگرام سے لطف اندوز ہوئے اور فنکاروں کی کارکردگی کو سراہا۔ موسیقی کے اس پروگرام میں پاکستان کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے فنکاروں نے ثقافتی رقص پیش کئے جن سے چین، انڈونیشیا، آذربائیجان، ایران، رومانیہ، اومان، بلغاریہ، ترکی، لبنان، سوڈان، شام اور تیونس کے مہمان بے حد محظوظ ہوئے۔ اس موقع پر معروف موسیقار استاد سائیں رئیس احمد خان نے وائلن پر اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا ۔ دیدار حسین نے ڈھول بجا کر شرکاءسے داد وصول کی جبکہ خیبر پختونخوا کے لوک فنکار نے رباب پر اپنے فن کا جادو جگایا۔غیر ملکی وفود کو پاکستانی ثقافت سے روشناس کرانے کے لئے اس اختتامی پروگرام میں مختلف شعبہ ہا ئے زندگی سے تعلق رکھنے افراد نے شرکت کی۔ تقریب کے شرکاءنے 18 ممالک کے میڈیا پروفیشنلز کے ساتھ ساتھ ملک کے مختلف حصوں سے پاکستانی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے فنکاروں کو مدعو کرنے پر اے پی پی کے منیجنگ ڈائریکٹر مسعود ملک کی کوششوں کو سراہا۔ تقریب کے اختتام پر منیجنگ ڈائریکٹر ایسو سی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن (اے پی پی) نے کانفرنس کو کامیاب بنانے پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور ان میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیئے۔

مزید خبریں