بٹگرام۔15 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ بٹگرام کے عوام نے ثابت کردیاکہ آئندہ عام انتخابات میں وہ پاکستان مسلم لیگ(ن)ہی کوبرسراقتدارلانے کیلئے گھروںسے نکلیںگے۔ انہوں نے کہاکہ مجھ پربٹگرام جلسے میںخودکش دھماکے کے بعدپھردوبارہ جلسہ منعقدکرناابھی تک یادہے،بٹگرام کے غیورعوام کامحبت کبھی نہیں بھول سکتا،2005کا ہولناک زلزلہ ہویاکوئی دوسری قدرتی آفت بٹگرام کے عوام کوکبھی تنہانہیںچھوڑااورنہ آئندہ کسی قربانی سے دریغ …
خیبرپختونخواکے عوام ملک کو ترقی کی روشنی میں لانے والی مسلم لیگ کاساتھ دیناچاہتے ہیں،امیرمقام

مزید خبریں
بٹگرام۔15 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ بٹگرام کے عوام نے ثابت کردیاکہ آئندہ عام انتخابات میں وہ پاکستان مسلم لیگ(ن)ہی کوبرسراقتدارلانے کیلئے گھروںسے نکلیںگے۔ انہوں نے کہاکہ مجھ پربٹگرام جلسے میںخودکش دھماکے کے بعدپھردوبارہ جلسہ منعقدکرناابھی تک یادہے،بٹگرام کے غیورعوام کامحبت کبھی نہیں بھول سکتا،2005کا ہولناک زلزلہ ہویاکوئی دوسری قدرتی آفت بٹگرام کے عوام کوکبھی تنہانہیںچھوڑااورنہ آئندہ کسی قربانی سے دریغ کروں گا۔انہوںنے کہاکہ اگراللہ تعالیٰ نے موقع دیاتوبٹگرام توکیاالائی کے پہاڑوںتک بجلی ودیگربنیادی سہولیات کی فراہمی کویقینی بناکر دم لوںگے،پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت کااقتصادی راہداری جیسے منصوبے کی تکمیل سے بٹگرام اوراس خطے کے عوام کی تقدیربدل جائیگی۔








