پاکستان آذربائیجان کے ساتھ اپنے دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، وفاقی وزیر بیرسٹر عثمان ابراہیم

راولپنڈی ۔ 15 مئی (اے پی پی) دفاعی پیداوار کے وفاقی وزیر بیرسٹر عثمان ابراہیم نے کہا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان قریبی اور تعاون پر مبنی تعلقات ہیں۔ انہوںنے یہ بات آذربائیجان کے قومی دن کے موقع پر بطور مہمان خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے اس پرمسرت موقع پر آذربائیجان کے سفیر اور عوام کو مبارکباد دی۔ بیرسٹر عثمان ابراہیم نے کہا کہ …

راولپنڈی ۔ 15 مئی (اے پی پی) دفاعی پیداوار کے وفاقی وزیر بیرسٹر عثمان ابراہیم نے کہا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان قریبی اور تعاون پر مبنی تعلقات ہیں۔ انہوںنے یہ بات آذربائیجان کے قومی دن کے موقع پر بطور مہمان خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے اس پرمسرت موقع پر آذربائیجان کے سفیر اور عوام کو مبارکباد دی۔ بیرسٹر عثمان ابراہیم نے کہا کہ آذربائیجان نے گذ شتہ 26 سالوں میں اقتصادی، سائنسی، تعلیمی و سماجی ثقافتی شعبوں میں خاطر خواہ ترقی اور پیشرفت کی ہے۔ انہوں نے علاقائی امن و استحکام اور اقتصادی ترقی میں آذربائیجان کی طرف سے ادا کئے جانے والے کردار کو سراہا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ اپنے دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے جس کی مذہبی اور ثقافتی وابستگیاں بڑی گہری ہیں اور ان دونوں ممالک کی روایات بھی مشترکہ ہیں۔

مزید خبریں