ہماری حکومت نے کم لاگت کے رہائشی منصوبوں کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد۔ 15 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے کم لاگت کے رہائشی منصوبوں کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ برائے مالی سال 2018-19ءپر بحث کو سمیٹتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی یہ ترجیح رہی ہے کہ کم آمدن والے طبقہ کو زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں …

اسلام آباد۔ 15 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے کم لاگت کے رہائشی منصوبوں کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ برائے مالی سال 2018-19ءپر بحث کو سمیٹتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی یہ ترجیح رہی ہے کہ کم آمدن والے طبقہ کو زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں جن میں سے ایک اہم بنیادی سہولت رہنے کیلئے اپنا مکان ہے۔ اس مقصد کو ممکن بنانے کیلئے ہماری حکومت نے کم لاگت کے رہائشی منصوبوں کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک اہم قدم ایسے بلڈرز کے انکم ٹیکس میں 50 فیصد کی چھوٹ کی تجویز ہے جو کم آمدنی والے طبقے کیلئے 25 لاکھ روپے لاگت تک کے رہائشی یونٹ تعمیر کریں گے۔

مزید خبریں