وفاقی وزیر داخلہ کی چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے ملاقات

وفاقی وزیر داخلہ کی چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے ملاقات چوہدری نثارعلی خان امجد صابری مرحوم کے گھر بھی گئے ، اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کی کراچی ۔ 26 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کے ہمراہ اتوار کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سجاد علی شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں …

وفاقی وزیر داخلہ کی چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے ملاقات
چوہدری نثارعلی خان امجد صابری مرحوم کے گھر بھی گئے ، اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کی
کراچی ۔ 26 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کے ہمراہ اتوار کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سجاد علی شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ نے چیف جسٹس کے بیٹے اویس شاہ کے اغواءپر ان سے اظہار ہمدردی کیا اور کہا کہ اویس شاہ کی بحفاظت بازیابی کے لئے ہرمکمن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ بعد ازاں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان معروف قوال امجد صابری کے گھر بھی گئے اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے امجد صابری مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس موقع پر گورنر سندھ بھی وفاقی وزیر داخلہ کے ہمراہ موجود تھے ۔

Leave a Reply