وفاقی وزیرسینیٹر پرویز رشید کی عبدالستارایدھی کی عیادت اور بعدازاں شہید امجد صابری کے اہل خانہ سے فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو

کراچی ۔ 26 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہاہے کہ امجد صابری نے امن و محبت کی جو شمع روشن کی ہے اسے بجھنے نہیں دیں گے، امجد صابری خیر ، پیار اور محبت کی آواز تھے ، انہوں نے اپنی آواز کے ذریعے دنیامیں امن کا پیغام پہنچایا، شر کی قوتوں نے خیر کی قوت پر حملہ کیا، عبد الستار ایدھی …

کراچی ۔ 26 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہاہے کہ امجد صابری نے امن و محبت کی جو شمع روشن کی ہے اسے بجھنے نہیں دیں گے، امجد صابری خیر ، پیار اور محبت کی آواز تھے ، انہوں نے اپنی آواز کے ذریعے دنیامیں امن کا پیغام پہنچایا، شر کی قوتوں نے خیر کی قوت پر حملہ کیا، عبد الستار ایدھی کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کو عزت اور وقار ملاہے، انہوں نے پاکستان کو انسانیت دوست ملک کے طور پر متعارف کرایا، ہم ان کی خدمت کا بدلہ نہیں دے سکتے، ہر اعزاز عبدالستار ایدھی کی شخصیت کے سامنے چھوٹا ہے ۔انہوں نے یہ بات اتوار کو یہاں وزیراعظم محمد نوازشریف کی ہدایت پر معروف سماجی کارکن عبدالستارایدھی کی عیادت اور بعدازاں شہید امجد صابری کے اہل خانہ سے فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہی ۔ امجد صابری شہید کی رہائش گاہ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ وہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی جانب سے امجد صابری کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کرنے آئے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ امجد صابری پیار و محبت کی آواز تھے اوران کی شہادت شر کی قوتوں کی جانب سے خیر کی قوت پر حملہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ہر پاکستانی امجد صابری کی شہادت سے دکھ میں مبتلا ہے وہ یہ عزم بھی کئے ہوئے ہے کہ منفی قوتوں کے عزائم ناکام بنانے کے لئے ہم سب اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ امجد صابری اور ان کے خاندان نے امن و محبت کی جو شمع روشن کی ہم اسے بجھنے نہیں دیں گے۔

Leave a Reply