اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کونسل کا 55واں اجلاس منگل کو یہاں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایل او سی پر بھارتی فورسز کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں شہداءاور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نشانہ بننے والے کشمیریوں کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اس موقع پر کہا کہ …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت آزاد جموں و کشمیر کونسل کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کونسل کا 55واں اجلاس منگل کو یہاں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایل او سی پر بھارتی فورسز کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں شہداءاور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نشانہ بننے والے کشمیریوں کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اس موقع پر کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سکیورٹی فورسز بلاتفریق بےگناہ اور غیر مسلح شہریوں کا قتل عام کر رہی ہیں۔ وزیراعظم نے حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد کرنے والے اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور گزشتہ ہفتہ او آئی سی کے غیر معمولی سربراہ اجلاس میں شرکت کے حوالہ سے کونسل کو آگاہ کیا جہاں انہوں نے فلسطینی معاملہ کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے مصائب کو بھی اجاگر کیا۔








