وفاقی وزیر انجینئر محمد بلیغ الرحمن کی پریس برکانفرنس

اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ 2013ءمیں ایچ ای سی کا بجٹ 45 ارب روپے تھا جس کو بتدریج بڑھاتے ہوئے 2017-18ءمیں 107 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پنجاب ہاﺅس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ …

اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ 2013ءمیں ایچ ای سی کا بجٹ 45 ارب روپے تھا جس کو بتدریج بڑھاتے ہوئے 2017-18ءمیں 107 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پنجاب ہاﺅس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنے پانچ سالہ دور میں تعلیم کے شعبہ میں دور رس اثرات کے حامل اقدامات اٹھائے، اعلیٰ تعلیم کے بجٹ کو دوگنے سے زیادہ کر دیا، اس بجٹ سے ملک میں نئی یونیورسٹیوں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، یونیورسٹیوں کی کارکردگی، انفراسٹرکچر اور ریسرچ کی سہولتوں میں اضافہ ہوا ہے۔