اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) قائم مقام صدر محمد صادق سنجرانی نے سی پیک اور چین پاکستان تعلقات کے لیے پروپیگنڈے کے تدارک کیلئے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض علاقائی اورعالمی طاقتیں سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کیلئے سازشیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار چین کے پارلیمانی …
قائم مقام صدر محمد صادق سنجرانی کی چین کے پارلیمانی وفد سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) قائم مقام صدر محمد صادق سنجرانی نے سی پیک اور چین پاکستان تعلقات کے لیے پروپیگنڈے کے تدارک کیلئے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض علاقائی اورعالمی طاقتیں سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کیلئے سازشیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار چین کے پارلیمانی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد چین کی خارجہ امور کی کمیٹی (س پی پی سی سی ) کے نائب چیئرمین کونگ کہون کی قیادت میں پاکستان کے دورے پر ہے۔ منگل کو ایوان صدر کا دورہ کیا۔ قائمقام صدر نے کہا کہ پاکستان پرامن ملک ہے اور خطے اور دنیا میں امن و استحکام کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔








