الیکشن کمیشن کا اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو خط ارسال

اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو خط ارسال کیا ہے کہ وہ آئندہ عام انتخابات 2018ءمیں حصہ لینے والے امیدواروں کے لئے انتخابی قانون 2017ءکے تحت خصوصی انتخابی اخراجات اکاﺅنٹ کھلوانے کی سہولیات مہیاءکرے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے گورنر سٹیٹ بینک کے نام لکھے گئے خط میں انہیں بتایا گیا ہے کہ انتخابی قانون 2017ءکے مطابق انتخابات میں حصہ …

اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو خط ارسال کیا ہے کہ وہ آئندہ عام انتخابات 2018ءمیں حصہ لینے والے امیدواروں کے لئے انتخابی قانون 2017ءکے تحت خصوصی انتخابی اخراجات اکاﺅنٹ کھلوانے کی سہولیات مہیاءکرے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے گورنر سٹیٹ بینک کے نام لکھے گئے خط میں انہیں بتایا گیا ہے کہ انتخابی قانون 2017ءکے مطابق انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار صرف مخصوص اکاﺅنٹ جو اسی مقصد کے لئے کھولا جائے گا، سے انتخابی اخراجات کر سکیں گے۔ اس ضمن میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے تمام بینکوں کو یہ ہدایت نامہ جاری کیا جائے کہ ان امیدواروں کو فوری اکاﺅنٹ کھلوانے کی سہولت دی جائے تاکہ وہ اسی اکاﺅنٹ سے اپنے انتخابی اخراجات کر سکیں۔یاد رہے کہ امیدواروں کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ 2 جون سے 6 جون تک ہے،کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے دورانیہ میں خصوصی انتخابی اخراجات اکاﺅنٹ کھلولے جائیں گے۔