کراچی ۔ یکم جون (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو کاروبار حصص میںملا جلا رجحان رہا کے ایس ای100انڈیکس 42800پوائنٹس سے بڑھ کر42900پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا تاہم مارکیٹ کے سرمائے میں5ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کا آغا مثبت ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 42970پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا تاہم منافع کی خاطر فروخت …
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ملا جلا رجحان رہا
کراچی ۔ یکم جون (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو کاروبار حصص میںملا جلا رجحان رہا کے ایس ای100انڈیکس 42800پوائنٹس سے بڑھ کر42900پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا تاہم مارکیٹ کے سرمائے میں5ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کا آغا مثبت ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 42970پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا تاہم منافع کی خاطر فروخت کے دباﺅ کے سبب انڈیکس 42749پوائنٹس کی پست ترین سطح تک گر گیا تھا مگر کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں 42800اور42900پوائنٹس کی دو نفسیاتی حد بحال ہو گئی تاہم کاروباری سرگرمیاں ماند رہیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کوکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں66.17پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 42846.64پوائنٹس سے بڑ ھ کر42912.81پوائنٹس ہو گیا اسی طرح38.93پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31362.28پوائنٹس سے بڑھ کر 31401.21پوائنٹس ہو گیا تاہم کے ایس ای30انڈیکس 21021.08پوائنٹس سے گھٹ کر 20990.65پوائنٹس ہو گیا۔









