کراچی ۔ یکم جون (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,507 کی سطح پر بند ہوا۔ میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 6.622 ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 13,581 رہی،سب سے زیادہ سودے کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہوئے جن کی مالیت 1.910 ارب روپے تھی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.615 ارب …
مرکنٹائل ایکس چینج میں 6.622 ارب روپے کے سودے طے
کراچی ۔ یکم جون (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,507 کی سطح پر بند ہوا۔ میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 6.622 ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 13,581 رہی،سب سے زیادہ سودے کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہوئے جن کی مالیت 1.910 ارب روپے تھی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.615 ارب روپے, سونے کے سودوں کی مالیت 1.434 ارب روپے, این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 628.600 ملین روپے, ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 250.139 ملین روپے, ڈی جے کے سودوں کی مالیت 226.693 ملین روپے, پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 182.825 ملین روپے, چاندی کے سودوں کی مالیت 119.712 ملین روپے, قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 102.446 ملین روپے, کاپر کے سودوں کی مالیت 75.299 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 69.046 ملین روپے رہی،ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں کاٹن کی 4 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 6.972 ملین روپے تھی۔









