ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر عطاءاللہ شاہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر تعینات

گلگت۔یکم جون (اے پی پی) بین الاقوامی سطح کے نامور ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر عطاءاللہ شاہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر تعینات ہوگئے ۔سرچ کمیٹی برائے وائس چانسلرتعیناتی اور کے آئی یو سینٹ کی سفارش پر صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان و چانسلر کے آئی یو نے پروفیسر ڈاکٹر عطااللہ شاہ کو 4سال کے لیے وائس چانسلر تعینات کردیاہے۔ ان کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن سیکرٹر ی وزرات امور کشمیر و …

گلگت۔یکم جون (اے پی پی) بین الاقوامی سطح کے نامور ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر عطاءاللہ شاہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر تعینات ہوگئے ۔سرچ کمیٹی برائے وائس چانسلرتعیناتی اور کے آئی یو سینٹ کی سفارش پر صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان و چانسلر کے آئی یو نے پروفیسر ڈاکٹر عطااللہ شاہ کو 4سال کے لیے وائس چانسلر تعینات کردیاہے۔ ان کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن سیکرٹر ی وزرات امور کشمیر و گلگت بلتستان کے دفتر سے باقاعدہ جاری ہواہے۔ ڈاکٹر عطااللہ شاہ کے آئی یو کے پانچویں وائس چانسلر کی حیثیت سے بہت جلد یونیورسٹی کی باگ دوڑ سنبھالینگے ۔ پروفیسر ڈاکٹر عطاءاللہ شاہ اس سے قبل سٹی یونیورسٹی آف سول انجینئرنگ اینڈ آئی ٹی پشاور میں وائس چانسلر کے طور پر اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔