اسلام آباد ۔ 4 جون (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان بیلا روس کے ساتھ صنعت، تجارت اور زراعت کے شعبوں میں تعلقات کے فروغ کا خواہش مند ہے، اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے یہ بات پیر کو بیلاروس کے لئے پاکستان کی نامزد سفیر لینا سلیم معظم سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ …
صدر ممنون حسین کی بیلاروس کے لئے پاکستان کی نامزد سفیر لینا سلیم معظم سے بات چیت
اسلام آباد ۔ 4 جون (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان بیلا روس کے ساتھ صنعت، تجارت اور زراعت کے شعبوں میں تعلقات کے فروغ کا خواہش مند ہے، اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے یہ بات پیر کو بیلاروس کے لئے پاکستان کی نامزد سفیر لینا سلیم معظم سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان بیلاروس کے ساتھ تعلقات کو غیر معمولی اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان انتہائی گہرے دوستانہ مراسم ہیں اور دونوں ملک صنعت ، تجارت اور زراعت سمیت بہت سے شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں اضافہ کرسکتے ہیں۔انھوں نے نامزد سفیر کو ہدایت کی کہ وہ دوطرفہ دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون میں اضافے پر فوری توجہ دیں۔









