اسلام آباد ۔ 4 جون (اے پی پی) گزشتہ پانچ سال کے دوران ایک ارب 17 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کا گوشت برآمد کیا گیا ہے جبکہ مالی سال 2016-17ءکے دوران گوشت کی سب سے زیادہ 269 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق مالی سال 2013-14ءکے دوران 211ملین ڈالر ‘ مالی سال 2014-15ءمیں 230 ملین ڈالر …
پانچ سال کے دوران ایک ارب 17 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کا گوشت برآمد کیا گیا، ادارہ برائے شماریات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 جون (اے پی پی) گزشتہ پانچ سال کے دوران ایک ارب 17 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کا گوشت برآمد کیا گیا ہے جبکہ مالی سال 2016-17ءکے دوران گوشت کی سب سے زیادہ 269 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق مالی سال 2013-14ءکے دوران 211ملین ڈالر ‘ مالی سال 2014-15ءمیں 230 ملین ڈالر جبکہ مالی سال 2015-16ءکے دوران 243.5 ملین ڈالر اور مالی سال 2016-17 کے دوران 269 ملین ڈالر کا گوشت برآمد کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2016-17ءکے دوران 221 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں تاہم جاری مالی سال کے ابتدائی دس ماہ میں جولائی تا اپریل کے دوران گوشت کی قومی برآمدات کا حجم 189 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔








