پیرس ۔ 28 جون (اے پی پی) سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فرانسیسی صدر فرانسو اولانڈ سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ ، مشرق وسطیٰ کی تازہ صورت حال اور خطے میں ایران کی مداخلت کو روکنے کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ عرب خبر رساں ادارے کا مطابق سعودی نائب ولی عہد امریکا کے دورے کے بعد فرانس کے …
سعودی نائب ولی عہد کی فرانسیسی صدر سے ملاقات

مزید خبریں
پیرس ۔ 28 جون (اے پی پی) سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فرانسیسی صدر فرانسو اولانڈ سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ ، مشرق وسطیٰ کی تازہ صورت حال اور خطے میں ایران کی مداخلت کو روکنے کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ عرب خبر رساں ادارے کا مطابق سعودی نائب ولی عہد امریکا کے دورے کے بعد فرانس کے دارالحکومت پیرس پہنچے اورایلزی پیلس میں فرانسیسی صدر سے ملاقات جو ایک گھنٹے تک جاری رہی ۔ بعد میں سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ فرانسیسی صدر نے اپنے ملک کی جانب سے سعودی مملکت کے ویژن 2030ء کے لیے حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے پورے خطے پر اثرات مرتب ہوں گے۔








