اسلام آباد ۔ 05 جون (اے پی پی) عالمی یوم ماحولیات ہر سال 5جون کو اقوام متحدہ کے پروگرام برائے ماحولیات ( یو این ای پی ) کے زیر سرپرستی عالمی سطح پر منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد ماحول کی اہمیت پر عالمی توجہ مبذول کرواکر ماحول کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کروانا ہے۔ عالمی یوم ماحولیا ت کے لیے اس سال کا منتخب کردہ …
پاک بحریہ زیر اہتما عالمی یوم ماحولیات کے حوالے سے متعدد سرگرمیوں کا انعقاد
اسلام آباد ۔ 05 جون (اے پی پی) عالمی یوم ماحولیات ہر سال 5جون کو اقوام متحدہ کے پروگرام برائے ماحولیات ( یو این ای پی ) کے زیر سرپرستی عالمی سطح پر منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد ماحول کی اہمیت پر عالمی توجہ مبذول کرواکر ماحول کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کروانا ہے۔ عالمی یوم ماحولیا ت کے لیے اس سال کا منتخب کردہ موضوع ہے ©’پلاسٹک سے پیدا ہونے والی آلودگی کا خاتمہ‘ جس کا مقصد ہے کہ اجتماعی کوششوں کے ذریعے پلاسٹک کا پائیدار نعم البدل تلاش کیا جائے اور اس کی پیداوار کو فوری طور پر کم کرکے اس کے استعمال میں کمی لائی جائے تاکہ اس کے سبب ہونے والی سمندری آلودگی کی روک تھام کی جاسکے جس سے سمندری حیات کو مسلسل نقصان پہنچ رہا ہے اور انسانی صحت کو بھی کئی خطرات لاحق ہیں۔ پاک بحریہ میں یوم ماحولیات ہر سال باقاعدگی سے منایا جاتا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے اس سال پاک بحریہ میں متعدد سرگرمیوں کا انعقاد کیاگیا جن کا مقصد پاکستان میں ماحولیات کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور عوام الناس کے ساتھ ساتھ متعلقہ ادارو ں کے درمیان سمندری ماحول سے متعلق آگاہی کو فروغ دینا تھا۔









