سیمنٹ کی فروخت میں11 ماہ کے دوران 5.327 ملین ٹن اضافہ

اسلام آباد ۔ 5 جون (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکے پہلے گیارہ ماہ کے دوران سیمنٹ کی فروخت میں 5.327 ملین ٹن کا اضافہ ہوا ہے اور اس دوران سیمنٹ کی فروخت 42.915 ملین ٹن تک بڑھ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران سیمنٹ کی فروخت کا حجم 37.588 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا۔ آل پاکستان سیمنٹ مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی …

اسلام آباد ۔ 5 جون (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکے پہلے گیارہ ماہ کے دوران سیمنٹ کی فروخت میں 5.327 ملین ٹن کا اضافہ ہوا ہے اور اس دوران سیمنٹ کی فروخت 42.915 ملین ٹن تک بڑھ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران سیمنٹ کی فروخت کا حجم 37.588 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا۔ آل پاکستان سیمنٹ مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) کے ترجمان نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی گیارہ مہینوں میں سیمنٹ کی برآمدات کا حجم 0.69 فیصد کے اضافہ سے 4.348 ملین ٹن تک بڑھا ہے۔