پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، کے ایس ای100انڈیکس196.09پوائنٹس کمی سے43948.11پوائنٹس پر بند

کراچی ۔ 7 جون (اے پی پی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کئی روز سے کاروبار حصص میںجاری تیزی کا تسلسل ایک بار پھرٹوٹ گیا،کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کواتارچڑھاﺅ کے بعد مندی رہی اورکے ایس100انڈیکس کی44100، 44000کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،سرمایہ کاری مالیت میں33ارب33کروڑ روپے سے زائدکی کمی ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت1.69فیصدزائد جبکہ60.22فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں ، مقامی بروکریج ہاﺅسز سمیت …

کراچی ۔ 7 جون (اے پی پی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کئی روز سے کاروبار حصص میںجاری تیزی کا تسلسل ایک بار پھرٹوٹ گیا،کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کواتارچڑھاﺅ کے بعد مندی رہی اورکے ایس100انڈیکس کی44100، 44000کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،سرمایہ کاری مالیت میں33ارب33کروڑ روپے سے زائدکی کمی ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت1.69فیصدزائد جبکہ60.22فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں ، مقامی بروکریج ہاﺅسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بیکنگ،توانائی،کیمکل،سیمنٹ اور دیگرسیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔